10 اپریل 2012 - 19:30

جماعت اسلامي ہند نے نئي دہلي حکومت سے صہیوني ریاست سے سفارتي تعلقات منقطع کر لينے کا مطالبہ کيا ہے۔

ابنا: جماعت اسلامي  ہند کے رہنما محمد جعفر نے مرکزي حکومت سے مطالبہ کيا کہ فلسطيني عوام پر اسرائيل کے مظالم کا نوٹس ليتے ہوئے اسرائيل سے اپنے سفارتي روابط توڑ لےـ

انہوں نے پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطيني علاقوں ميں صہیوني ریاست کي مجرمانہ کارروائيوں کي مذمت کي اور حکومت سے مطالبہ کيا کہ وہ اسرائيل سے دفاعي ساز و سامان کي خريداري بھي بند کر دےـ

جماعت اسلامي ہندکے رہنما نے کہا کہ صہیوني ریاست نے اپنے دہشت گردانہ اقدامات سے مشرق وسطي کے علاقے کو بدامني سے دوچار کر رکھا ہےـ

انہوں نے کہا کہ صہیوني ریاست کے انتہا پسندانہ اقدامات کي وجہ سے بڑي تعداد ميں فلسطيني شہري بے گھر ہوئے اور مسجد اقصي کو نقصان پہنچا ہےـ

انہوں نے اسلامي ممالک اور عالمي تنظيموں سے  بھي مطالبہ کيا کہ آزاد فلسطيني رياست کي تشکيل کے لئے بنيادي اقدامات کريں ـ محمد جعفر نے نئي دہلي ميں ہونے والے حاليہ برکس اجلاس کا حوالہ ديتے ہوئے رکن ممالک يعني برازيل، روس،  ہندوستان، چين اور جنوبي افريقا کي ايران سے تيل کي درآمدات کے مسئلے ميں امريکا کے دباؤ   ميں نہ آنے پر قدرداني کي ـ

انہوں نے کہا کہ اس موقف سے ان ممالک کے مابين تعاون کو فروغ ملے گا جو ايران کے تيل کے  سيکٹر پر پابنديوں کے مسئلے ميں امريکا کے سامنے نہيں جھکے ہيں۔
.......

/169